بلاگنگ

اردو میں اسکرپٹ کیسے لکھا جاتا ہے؟

اردو اسکرپٹ کیسے لکھی جاتی ہے ؟|Urdu Script Kaise Likhi Jati Hai

 اسکرپٹ کیسے سے لکھا جاتا ہے؟

اردو اسکرپٹ ویب سائٹ پر خوش آمدید ! پیارے بھائی:اردو اسکرپٹ لکھنا بہت ہی مشکل کام ہے/ چاہے آپ کوئی سا بھی موضوع پر لکھ رہے ہیں اگر آپ کوئی ڈرامہ لکھ رہے ہیں یا  اگر آپ کوئی فلم  لکھ رہے ہیں یا کوئی بلاگ یا یوٹیوب ویڈیوscript لکھ رہے ہیں یا کوئی بھی اسکرپٹ واقعی بہت مشکل کام ہے۔  سب سے اس میں جو مشکل کام ہوتا ہے کہ اس میں آپ کو لگاتار کئی گھنٹے بیٹھ کر لکھنا پڑتا ہے اور بیٹھنا ہی سب سے مشکل کام ہوتا ہے۔ جب آپ اسکرپٹ لکھنے بیٹھ جاتے ہیں پھر آپ کچھ نہ کچھ لکھ ہی لیتے ہیں آج کے اس بلاگ تحریر میں آپ کو بتاؤں گا کہ میںUrdu Script کیسے لکھتا ہوں؟

اردو اسکرپٹ لکھنے کا طریقہ |urdu script likhnay ka tareeqa

script likhnay کے دوران آپ ایک سنسان جگہ پر یا آپ خالی کمرے کا بھی استعمال کرسکتے ہیں ،اس کی وجہ یہ ہے کہ آپ جب لکھنے بیٹھتے ہیں تو آپ کی کوشش ہوتی ہے کہ جو سائیڈوں سے شور و غل ہوتا ہےاس سے بچنے کے لئے ہم کسی سنسان جگہ یا کمرے میں  اسکرپٹ لکھتے ہیں۔  اسکرپٹ لکھنے کے لیے سنسان یا کمرے کا اس لیے بہتر ہے کہ  آپ جو ہے آپ کا جو آپ لکھ رہے ہوتے ہیں وہ تخیلاتی طور پر وہاںبچے ہوتے ہیں یا تصوراتی طور پر وہاں پہنچے ہوتے ہیں۔ کوشش آپ کی یہی ہوتی ہے کہ جو آپ ااسکرپٹ لکھ رہے ہیں توجہ آپ کی وہیں رہے۔

پیارے بھائیوں! جو بھی لکھاری  لکھ رہا، بیٹھا اپنے کمرے میں ہوتا ہے لیکن لیکن درحقیقت اس کی توجہ اس اسکرپٹ لکھنے پر ہوتی ہے یعنی جس سین کو لکھ رہا ہوتا ہے اس کو تصوراتی طور پر عکس کر تا ہے۔ لیکن دوستو بعض دفعہ لوگ میوزک کا بھی استعمال کرتا ہے مگر میں آپ کو میوزک کا استعمال کرنے کے لئے نہیں بولوں گا یہ اس لیے کہ آپ میوزک استعمال کرتے وقت آپ کا  توجہ نہ ہٹے، اسکرپٹ لکھنے کے لیے آپ کے  توجہ اس موضوع پر ہونا چاہیے جس موضوع پر آپ اسکرپٹ لکھ رہے ہیں۔

پیارے بھائیو: رائٹنگ لکھنا سب سے بڑا مشکل کام ہے وہ اس لیے کہ آپ کو زیادہ وقت دینا پڑتا ہے، اگر آپ اس میں وقت دیں گے آپ اچھے کانٹینٹ تیار کر سکتے ہیں بعض دفعہ ایسا ہوتا کہ بہت سے کام ہوتے ہیں بہت سے ایسے کام ہوتے ہیں جو یاد آ جاتے ہیں اس چیز سے بچنے کے لئے آپ کو ایک وقت مقرر کر لینا ہے جس میں آپ اسکرپٹ لکھ سکتے ہیں اگر اس میں آپ وقت دیں گے تب ہی آپ ایک مواد تیار کر سکتے ہیں اسکرپٹ لکھنے کے لیے آپ کو بہت سارا وقت دینا پڑتا ہے تب آپ ایک مواد تیار کر سکتے ہیں۔

دوسری بات یہ ہے کہ آپ کوئی سین پروپر سوچیں جب آپ اس پروپر سین کو سوچ لیا کہ اس کو کیسے رائٹ کرنا ہے تب آپ اسکرپٹ لکھیے، script likhnay سے پہلے آپ کو اس چیز کے بارے میں سوچنا ہے  کوئی بھی آپ سین لکھنا چاہتے ہیں تو اس کو آپ پہلے سوچئے کہ آپ اس کے بارے میں کیسے لکھنا ہے یا اگر فلم یا ڈرامہ کے بارے میں اسکرپٹ لکھ رہے ہیں تو اس کے بارے میں پہلے آپ کو معلومات ہونا چاہیے۔ فلم یا ڈرامے کے لئے اسکرپٹ لکھنے سے پہلے سوچئے کوئی بھی آپ سین لکھنا چاہتے ہیں تو اس کو پہلے سوچنا ہے کہ آپ اس کو کیسے بنانا چاہتے ہیں؟ اور کیا کیا اس میں سین ایڈ کرنا چاہتے ہیں ہے اور کون کون سے جو لمحات ہیں اس میں ایڈ کرنا چاہتا ہے کون سی بات ڈائیلاگز وغیرہ پروپر جو سین ہے اس کو آپ پہلے سوچ لیجئے اس کے بعد آپ کو لکھنے بیٹھنا ہے۔

اسکرپٹ لکھنا بس اٹھنے بیٹھنے چلنے پھرنے کا کام ہے۔ بہت سارے ایسے لکھاری ہوتے ہیں جو کہیں جا رہے ہوتے ہیں اور ان کو راستہ میں کوئی ایسی چیز دکھائی دیتا ہے تو ان کو لگتا ہے کہ اس کو رائٹ کرنا چاہیے اس کو لکھنا چاہیے یہ ہمارے کسی سین میں کام آ سکتی ہے۔

  تو سب سے پہلے کوئی بھی چیز آپ لکھ رہے ہیں تو اس کے بارے میں آپ کو پروپر انفارمیشن ہونا چاہیے اور اس کے متعلق مکمل معلومات ہونا چاہیے کہ آپ کیا لکھنے جا رہے ہیں اور اس میں کیا کیا کام ہوتے ہیں اگر اس میں کوئی کام دکھانا ہے تو اس کے بارے میں آپ کو پروپر انفارمیشن ہونی چاہیے پھر ایک اچھا اسکرپٹ لکھ سکتے ہیں۔ تو کانٹینٹ لکھنا کوئی آسان کام نہیں ہے یہ اس لئے کہ اس میں آپ کو مکمل اس چیز کے بارے میں نالج ہونا چاہیے جس چیز کے بارے میں لکھ رہے ہیں تب آپ ایک مکمل اسکرپٹ لکھ سکتے ہیں  میں اپنے بلاگ ویب سائٹ کے لئے اسی طرح مکمل معلومات حاصل کرکے میں ایک اسکرپٹ تیار کرتا ہوں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button