بلاگنگ

اردو زبان کی اہمیت|Urdu zabaan ki ahmiyat

اردو زبان کی اہمیت اور افادیت |Urdu zabaan ki ahmiyat

 آج ہم اردو زبان کی اہمیت اور افادیت سے منسلک آپ کو معلومات فراہم کریں گے اردو زبان ایک میٹھا زبان ہے۔ جو برصغیر میں ہندوستان پاکستان افغانستان بنگلہ دیش اور بھی کئی ملکوں میں اردو زبان بولی جاتی ہے آج ہم اردو زبان کی اہمیت پر روشنی ڈالنے والے ہیں اور آخر میں میں زبان سے منسلک ایک مضمون بھی آپ کی خدمت میں پیش کروں گا ۔ رومن انگلش mojooda daur mein urdu zabaan ki ahmiyat.

موجودہ دور میں اردو زبان کی اہمیت۔

زبان کی اہمیت اور افادیت اردو زبان ایک بہت ہی میٹھی اور پیاری زبان ہے جو آپس میں پیارومحبت بڑھاتی ہے۔ یہ دنیا کی تیسری یا چوتھی بڑی زبان ہے جس نے مختلف قوموں میں رابطے کی زبان کا ایک بہترین کردار ادا کیا ہے۔ موجودہ دور میں اردو زبان کی اہمیت کا شمار دنیا کی بہترین زبانوں میں ہوتا ہے۔ اردو کی اہمیت و افادیت کا اس بات سے صحیح اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ اس کا رسم الخط قرآن کریم کے رسم الخط سے بہت زیادہ ملتا ہے۔ دوسری اہم بات کی دنیا کی اہم تفاسیر عربی کے بعد اردو میں ہی زیادہ ملتی ہیں اردو زبان مسلمانوں کو قرآن کریم سے قریب کرنے کا ایک اہم ذریعہ ہے ۔اس کے علاوہ اسلامی تاریخ احادیث کی شروحات اور ترجمے فقہ اور فتاوی جات جیسی اہم دینی کتب برصغیر میں خصوصا اور باقی دنیا میں عموما زیادہ تر اردو زبان میں ہی میسر ہے۔

اردو زبان کی اہمیت آج بھی ہندوستان کی گنگا جمنی تہذیب کی ترجمانی کرتی ہے کیونکہ اردو ادب ہندوستان کا وہ آئینہ ہے جس کے اندر یہاں کے رہنے والے لوگ اپنا اپنا عکس نمایاں طور پر دیکھ سکتے ہیں اردو زبان و ادب نے ہمیں ہر طرح کے لوگوں کی تحریریں اور نظریات ملتے ہیں، کوئی ہندو ہو یا مسلمان سیکھ ہو یا عیسائی، ہر مذہب و ملت کے لوگوں نے اس کی آبیاری کی ہے اردو زبان کی زرخیز زمین کو اپنی محنت اور محبت سے سینچا ہے یہ زبان مختلف نظریات رکھنے والے عالموں و مفکروں اور دانشوروں کے درمیان اتحاد و اتفاق کی علمبردار رہی ہے۔ سائنس کی دنیا میں بھی اس زبان نے اپنا لوہا بہت اچھی طرح سے منوایا ہے۔ موجودہ دور میں اردو زبان کی اہمیت انٹرنیٹ پر ہم مختلف شعبوں سے متعلق معلومات آسانی کے ساتھ فراہم کر سکتے ہیں پھر وہ چاہے ادویات سے متعلق ہو یا فلکیات سے متعلق زراعت ہو یا انسانی بقا سے متعلق، کسی بھی طرح کی ضروری معلومات ہم انٹرنیٹ پر اردو زبان میں حاصل کر سکتے ہیں۔ دنیا کی ایک بڑی آبادی اردو سے منسلک ہے دوسرے لفظوں میں ہم کہہ سکتے ہیں کہ ان کی بقا ہی اردو زبان کے وجود پر منحصر ہے اب اس دور میں ایسے آلات  وجود میں آچکے ہیں جن کے ذریعے سے دنیا کی دوسری بڑی زبانوں کا آسانی کے ساتھ اردو میں ترجمہ کیا جا سکتا ہے۔  یہ کہنا اب بے جا نہ ہوگا کہ ہماری اردو اردو زبان موجودہ دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ ہے لہجہ اس کی اہمیت اور افادیت اور زیادہ بڑھ گئی ہے۔

Also read:اردو میں اسکرپٹ کیسے لکھا جاتا ہے؟

Also read:اردو درخواست اسکرپٹ کیسے لکھیں؟

زبان سے منسلک اردو زبان میں زبان کی اہمیت 

دوستو: چیزوں کا نام جاننے یعنی اظہار خیال کے لئے زبان کے استعمال کی صلاحیت صرف اور صرف حضرت انسان کو ہی عطا ہوئی ہے- اس کے علاوہ انسانی تہذیب و تمدن کے ارتقا کا انحصار بھی زبان خاص طور پر تحریر زبان پر ہے- ثقافت کی بقا کے سلسلے میں زبان کی اہمیت کے بارے میں ایک مختصر مضمون پڑھتے ہیں۔ زبان کی اہمیت ایسے ہندوستانی اور پاکستانی کے طویل عرصے سے بیرون ملک خاص طور پر مغربی ممالک میں رہ رہے ہیں اپنے بچوں کو اپنی زبان سکھانے کی اہمیت کو اچھی طرح سے جانتے ہیں۔ دیکھنے میں آیا ہے کہ بیرون ملک مکین جن لوگوں کے بچے اپنی زبان بھول گئے ایک یا دو نسلوں کے بعد ہی وہ اپنی ثقافت اور اپنے مذہب کو بھی بھلا بیٹھے برطانیہ کا وزیر اعظم بورس جانسن اس حقیقت کی زندہ مثال ہے۔ اس کے آباؤ اجداد کا تعلق ترکی کے ایک مسلمان خاندان سے تھا مگر وہ نہ تو ترکی زبان جانتا ہے اور نہ ہی مسلمان ہے یہاں یہ بات بھی مدنظر رکھنی چاہیے کہ اپنے بچوں کو فقط اپنی زبان سمجھنا اور بولنا سکھانا ہی کافی نہیں انہیں اپنی زبان پڑھنا اور لکھنا بھی آنا چاہیے اس طرح وہ بڑے ہو کر اپنی مرضی اور مزاج کے مطابق تحاریر کا مطالعہ کر سکیں گے اور اپنی زبان ثقافت اور مذہب کو اپنی آنے والی نسلوں میں منتقل کر سکیں گے۔۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button